ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ غدر 3‘ کب ریلیز کی جائے گی؟ سنی دیول نے بتا دیا

’ غدر 3‘ کب ریلیز کی جائے گی؟ سنی دیول نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ میکرز کئی بار غدر 3 بنانے کے بارے میں بات کرچکے ہیں، اداکار نے کہا کہ یہ زی کا پراڈکٹ وہ جب چاہیں اسے بنائیں میکرز اس حوالے سے کہتے رہتے ہیں مگر ابھی تک آگے بات نہیں بڑھی۔

 ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سنی دیول سے سوال کیا گیا کیا غدر 3 میں بھی وہی کاسٹ ہوگی سنی دیول اور امیشا پٹیل؟جواب میں اداکار نے کہا کہ اُسی کاسٹ کا ہونا ضروری ہے کیونکہ غدر 2 نے یہ بتا دیا ہے کہ لوگوں کو وہی ماحول اور وہی کردار چاہیے کیونکہ وہ اسی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

الیٹ کلاس کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سنی دیول کا کہنا تھا کہ جب فلم سنیما پر ہٹ ہوتی ہے اور انہیں معلوم پڑتا ہے کہ یہ فلم چل رہی ہے وہ تب فلم دیکھتے ہیں مگر مانتے نہیں ہیں۔ 

 ایک سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ لوگ ہر طرح کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں مگر ایکشن تھرلر فلموں سے وہ زیادہ جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں اس لئے اسے پسند کرتے ہیں مگر ہم ہر طرح کی فلم بناتے ہیں کیونکہ ہم ایک ہی جیسا کام نہیں کرسکتے۔ 

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم ’ جات ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، یہ فلم کب ریلیز کی جائے گی تاحال کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی۔