ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارا رفح شہر بفر زون میں شامل کرنے کا پلان؛ غزہ میں اسرائیل کا بفر زون مسلسل پھیل رہا ہے

City42, Gaza Enclave, Buffer Zone, Israeli Defense Force, IDF, October7 attack, Rafah city , Philadelphi corridor
کیپشن:   فائل - 7 جنوری 2025 کو جنوبی اسرائیل سے بنائی گئی اس تصویر میں اسرائیلی فوجی گاڑیاں غزہ کی پٹی کے اندر منتقل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ بفر زون کے لئے اسرائیل کا استدلال ہے کہ غزہ سے  7 اکتوبر 2023  کو ہونے والے حملے جیسی کسی بڑی ٹریس پاسنگ کو روکنے کے لئے اس نئے بفر زون کی موجودگی ضروری ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل کی فوج حالیہ ہفتوں میں غزہ میں کارروائیوں کے دوران، اسرائیل کی سرحد کے ساتھ ساتھ اپنے بفر زون کو بڑے پیمانے پر بڑھا رہی ہے۔ اس بفر زون میں رفح کا پورا شہر شامل کیا جائے گا اور یہ  فلسطین کی ساحلی پٹی پر مشتمل غزہ انکلیو کا تقریباً 20 فیصد رقبہ بنے گا۔

ٹائمز آف اسرائیل نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ آئی ڈی ایف کے فوجی دستے رفح اور خان یونس کے درمیان نام نہاد 'موراگ کوریڈور'  قائم کرنے کےلئے کام کر رہے  ہیں۔   

 آئی ڈی ایف نے کئی ہفتے پہلے رفح کے پورے علاقے کے  رہائشیوں کےلیے انخلاء کی وارننگ بھی جاری کی تھی۔

'موراگ کوریڈور'  کے مکمل طور پر قائم ہونے کے بعد، جنوبی غزہ میں آئی ڈی ایف کا بفر زون مصر کی سرحد - فلاڈیلفی کوریڈور کے علاقے سے لے کر تقریباً 5 کلومیٹر   دور خان یونس کے مضافات تک پھیلے گا، اور اس میں پورا شہر رفح شامل ہوگا۔

غزہ کے ساتھ  اسرائیل کی سرحد پر دوسری جگہوں پر  بھی IDF کے بفر زون کو  وسیع کیا جا رہا ہے، اب یہ بفر زون  زیادہ تر علاقوں میں کئی سو میٹر سے  لے کرتقریباً 2 کلومیٹر (1.2 میل) تک چوڑا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں کو جاری کیے گئے IDF کے انخلاء کے انتباہی نقشوں میں توسیع شدہ بفر زون کو دیکھا جا سکتا ہے۔