سینئر اداکار شمعون عباسی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل

سینئر اداکار شمعون عباسی کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز اندسٹری کے سینئر اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

  شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-04-11/1214431_6312413_javeria_updates.jpg

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ عباسی اور عنزیلہ عباسی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ڈھولکی کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔ عنزیلہ عباسی کی ڈھولکی کی تقریب امریکی ریاست شکاگو میں قریبی اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی موجودگی میں دھوم دھام سے ہوئی۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-04-11/1214431_5212855_anzala_updates.jpg

انہوں نے ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جبکہ جویریہ عباسی نے نیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ عنزیلہ عباسی کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے، انہوں نے اپنی ڈھولکی میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

Ansa Awais

Content Writer