(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو نے پر انہوں نےوزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ عمران خان نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کے خلاف کامیاب ہونے پر انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ عمران خان این اے 95 سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے ۔ عمران خان نے اپنا استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجوا دیا ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں بطور ممبر قومی اسمبلی استعفی دیتا ہوں۔بطور ممبر قومی اسمبلی میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر منحرف اراکان کے بغیر 174 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے،10 اپریل کو عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔ عمران خان نے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق) ، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر آزاد ارکان کو شامل کرکے حکومت بنائی تھی۔
عمران خان 3سال8ماہ وزیراعظم رہے, وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ عہدے کا حلف اٹھایا تھا,تحریک انصاف کے نے 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 149 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔