ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسری اہلیہ سے علیحدگی؟ عامر لیاقت کا وضاحتی بیان آگیا

تیسری اہلیہ سے علیحدگی؟ عامر لیاقت کا وضاحتی بیان آگیا
کیپشن: aamir liaquat's wife
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو چھوڑنے والے عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پر عامر لیاقت نے خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے عامر لیاقت آج کل مشکلات میں گھیرئے ہیں اور حکومت مخالف بیانات بھی ان کے سامنے آرہے ہیں،   عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ   سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سے زیرگردش کررہی تھیں کہ دنوں میں علیحدگی ہونے کا امکان ہے جس پر عامر لیاقت کا موقف سامنے آگیا ہے۔

عامر لیاقت نے اب خود ان تمام خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی۔ عامر لیاقت حسین نے ایک خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور اُس پر ’بکواس‘ لکھا۔

ایک اور سٹوری میں اہلیہ کا اکاؤنٹ بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکاؤنٹ پر حال ہی میں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جب کہ دانیہ نے اپنی ہر پوسٹ میں عامر لیاقت حسین کو مینشن بھی کیا ہوا ہے۔

گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی تھیں کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر عامر لیاقت کے ہمراہ پوسٹ کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer