عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی کہاں ہوگی?تفصیلات منظرعام پر آگئیں

عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی کہاں ہوگی?تفصیلات منظرعام پر آگئیں
کیپشن: Ranbir Kapoor Alia Bhatt
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسیک:بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسندیدہ جوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپوراپنی شادی کی رسومات کہاں ادا کریں گے اس جگہ کا نام سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے دیگرستاروں کے برعکس عالیہ بھٹ اوررنبیرکپور کی شادی ’ڈیسٹینیشن ویڈنگ‘ نہیں ہوگی بلکہ دونوں اسٹارز کپورخاندان کی ملکیت تاریخی ’آر کے اسٹوڈیوز‘ میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

رنبیرکپورکے والدین اوربالی وڈ کے اپنے زمانے کی مقبول جوڑی رشی کپوراورنیتو سنگھ کی شادی بھی آرکے اسٹوڈیوز میں ہی ہوئی تھی۔ عالیہ اوررنبیرکی شادی میں بس اب چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں اوراسی لئے آر کے اسٹوڈیو کوشاندار لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔ آرکے اسٹوڈیو کی جگمگاتی روشنیاں دیکھنے لوگ دور دورسے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 14 اپریل کو ایک چھوٹی بارات دوپہر کو روانہ ہوگی اور شادی شام تک جاری رہے گی۔ شادی سے پہلے یہ جوڑا مہندی کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ اس کے بعد بالترتیب 13 اور 14 اپریل کو ہلدی کی تقریب ہوگی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپورکی شادی روایتی پنجابی طریقے سے ہوگی جس میں مہمانوں کواٹالین،میکسیکن اوردیسی کھانے پیش کئے جائیں گے۔کھانوں کے50 کاؤنٹرہوں گے اورکھانا تیار کرنے کے لئے دہلی اورلکھنو سے مایہ ناز شیف بلا لئے گئے ہیں۔