ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کا نیا وزیراعظم کون ؟انتخاب آج قومی اسمبلی میں ہوگا

ملک کا نیا وزیراعظم کون ؟انتخاب آج قومی اسمبلی میں ہوگا
کیپشن: Shahbaz Sharif Shah Mahmood Qureshi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے 23 وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا، قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلیے متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو متفقہ امیدوار نامزد کیا جبکہ تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو مقابلے کے لیے میدان میں اتارا ہے۔

انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے گئے، شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے قانونی ضابطے پورے کر کے اپنے اپنے کاغذات جمع کرائے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا اور انہیں مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو مقدمات کا سامنا ہے، ایسے میں وہ قائد ایوان منتخب نہیں ہوسکتا، اُن کے اعتراض کو مسترد کردیا گیا۔ بعد ازاں کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد دوپہر تین بجے تک اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔