ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی سے استعفے،پرویزخٹک نے بڑااعلان کردیا

قومی اسمبلی سے استعفے،پرویزخٹک نے بڑااعلان کردیا
کیپشن: Pervez Khattak
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ اور چوروں کی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے آج ہم قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیں گے۔

نوشہرہ شوبرا چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے بیرونی عناصر کا آلۂ کار بن کر سازش کے تحت عمران خان کی حکومت گرادی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بہادر لیڈر ہے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ان سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہتا تھا اب مولانا بتائے کہ وہ خود امریکا میں یہودیوں کی حکومت کی گود میں بیٹھ کر کونسے اسلام اور پاکستان کی خدمت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے۔