(بسام سلطان)ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر میڈیکل تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام میڈیکل تعلیمی ادارے 12 سے 18 اپریل تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی ، کلینیکل سٹاف سمیت دیگر سٹاف ڈاکٹرز ، نرسز و پیرامیڈکس اپنی ڈیوٹیوں پر معمور ہو گا تاہم میڈیکل اداروں میں کلاسز 18 اپریل تک نہیں ہوں گی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات اپنی مقررہ تاریخ پر ہوں گے۔ تمام میڈیکل تعلیمی اداروں میں کھیل، ثقافتی اور دیگر تقریبات پر بھی اگلے احکامات تک مکمل پابند ہو گی۔وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم تمام میڈیکل کالجز میں جاری کردہ ا حکامات کو یقینی بنائیں گے۔