ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت سیف سٹی کیمروں کے استعمال پراعلی سطح کااجلاس

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت سیف سٹی کیمروں کے استعمال پراعلی سطح کااجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی زیر صدارت آئی سی تھری میں اعلی سطحی اجلاس۔ سیف سٹی کیمروں کے استعمال کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

اجلاس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان، ایم ڈی سیف سٹی علی عامر ملک سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی علی عامر ملک نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حل کئے گئے اہم کیسز کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی اوربتایاکہ کیمروں کی مددسے جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے پٹر ولنگ فورسز ، ڈولفن ، پیرو اور ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو بھی مانیٹر کیا جائے۔سیف سٹی آفس میں بیٹھے افسران فیلڈ ڈیوٹی پر مامور عملے کو ایمر جنسی صورتحال میں تمام ترتفصیلات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں۔ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل حل کرنے کیلئے مختلف شاہراہوں پر لگے کیمروں سے بھرپور مدد لی جائے اورسیف سٹی کیمروں کے ذریعے بالخصوص سٹریٹ کرمینلز کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔