ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف دوسرے روز بھی دھرنا

جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف دوسرے روز بھی دھرنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، لیاقت باغ چوک پر جاری احتجاج میں جماعت اسلامی راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنان موجود ہیں۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ حکمران عوام سے قربانیاں مانگتے ہیں، مگر اپنے اخراجات اور مراعات کم کرنے کے لیے تیار نہیں  اتحادی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کے بلوں کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ 25 دنوں سے پاکستان کے 32 شہروں میں دھرنے جاری ہیں، جن کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ 11 ارب روپے کے طیارے اور کروڑوں روپے کی گاڑی کی خریداری عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے حکمران واقعی معیشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو مراعات، پروٹوکول اور سرکاری اخراجات کم کریں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی عوام پر مسلط کیا گیا ظالمانہ بھتہ ٹیکس ہے، حکومت فوری طور پر لیوی ختم کرے

انہوں نے کہا کہ حکومت نے لیوی ختم نہ کی تو احتجاج اور دھرنا ’’حکومت گراؤ‘‘ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔

میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش، زراعت اور استعمال کی ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، جبکہ غریب آدمی کے لیے بچوں کی تعلیم، علاج، بجلی اور راشن کا خرچ پورا کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔