ویب ڈیسک: ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایپل کی جانب سے آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کی کمی کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 2024 کا آئی فون 16 اب 699 ڈالرز میں دستیاب ہوگا، اسی طرح آئی فون 16 پلس خریدنے کے لیے 799 ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے۔ قیمت میں کمی کے بعد اب آئی فون 16 ای اس کمپنی کا سستا ترین فون ہے، تاہم آئی فون 16 ای کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 599 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔
ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 15، 15 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کی فروخت روکنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس کے بعد یہ اب مارکیٹ میں تو شاید مل جائیں مگر ایپل کے آفیشل چینیلز سے ان کی دستیابی ممکن نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ آئی فون 17 کا 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز جبکہ آئی فون 17 ائیر کا 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 999 ڈالرز میں دستیاب ہوگا، اسی طرح آئی فون 17 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہوگی جو 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔
آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوگی جو 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔