ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

57 پر  8 آؤٹ؛ ایشا کپ کے پہلے میچ میں  امارات کا برا حال

UAE, Asia Cup 2025, India Vs UAE
کیپشن: تئیس 23 ستمبر 2018 کو دبئی کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان  ایشیا کپ کرکٹ میچ کے دوران ہندوستانی کرکٹ شائقین اپنی قومی ٹیم کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں۔ (AFP/فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم انڈیا کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ امارات کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر  پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملا لیکن انہیں  20  اوور پورے کھیلنا ہی دوبھر ہو گیا ہے۔ 

12 اوورز کے اختتام پر امارات کی 7 اچھے بیٹر آؤٹ ہو چکے تھے اور مجموعہ صرف  52 تھا۔ 13 اوورز کے خاتمہ پر 9 وکٹیں گر چکی ہیں اور مجموعی سکور 57 رنز ہے۔ 

 صرف اوپنر  کیپٹن محمد وسیم اور علی شان شرافو تین تین چوکے لگانے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے بعد باقی چھ بیٹر کوئی باؤنڈری کھیلے بغیر آؤٹ ہوئے ہیں۔ 

علیشان شرافو  22 اور وسیم  19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ باقی تمام بیٹر  تین، دو اور ایک یا صفر رن کے ساتھ واپس گئے۔

انڈیا کے باؤلرز میں سے  کلدیپ یادو نے تین، شیوم دوبے نے تین وکٹیں لی ہیں۔  جسپریت بومرہ، اکسر پٹیل اور ورون چکرورتی کے حصے میں آئی ہے۔ 

13 واں اوور شیوم دوبے کے  حصے میں آیا اور انہوں نے اس اوور میں دو وکٹیں گرائیں۔