ملک اشرف : پنجاب بار کونسل انتخابات، یکم نومبر کو صوبہ بھر میں پولنگ ہوں گے، ضابطہ اخلاق سخت، خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔
پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ صوبہ بھر میں، بشمول لاہور، بار سمیت صوبہ بھر پنجاب بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر 2025ء کو منعقد ہوں گے۔ انتخابی شیڈول 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ 14 ستمبر تک کیو سہولت رجسٹریشن مکمل نہ کرنے والے وکلاء ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔انتخابات کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے بطور ریٹرننگ افسر خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین پنجاب بار، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سہیل، بار ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکرٹریز اور بڑی تعداد میں امیدوار شریک ہوئے۔،ریٹرننگ افسر نے اجلاس میں امیدواروں کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ضابطہ اخلاق کے تحت امیدواروں کو ووٹرز کے لیے ضیافت کا اہتمام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔امیدواروں کی انتخابی تشہیر پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔بینرز، پینا فلیکس اور ہورڈنگز لگانے پر پابندی ہوگی۔
امیدوار اور ان کے حامی اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکیں گے۔،ووٹرز کے گھروں میں جا کر ووٹ مانگنے پر پابندی برقرار رہے گی۔،امیدوار صرف ملاقات یا وزٹنگ کارڈ کے ذریعے ووٹرز سے رابطہ کر سکیں گے۔امیدوار احاطہ عدالت کے علاوہ کسی جگہ انتخابی اعلان نہیں کر سکیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو "مس کنڈکٹ" تصور کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار کو نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، انتخابی دن کامیاب امیدوار یا اس کے حامیوں کی جانب سے فائرنگ کی صورت میں اس امیدوار کا نوٹیفکیشن روک دیا جائے گا۔