ویب ڈیسک :نیپال میں نوجوانوں کے پرتشدد مظاہروں کی حقیقت سامنے آ گئی، معروف نیپالی صحافی رانجو کافلی نے ان واقعات کی اندرونی کہانی بیان کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔
رانجو کافلی نے بتایا کہ نیپال میں صورتحال بھیانک ہے ، کابینہ کے وزیر سیف زون میں ہیں، ان کی رہائشگاہوں میں آگ لگی ہوئی ہے ، وزیراعظم نکل گئے ہیں، صدر نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
یہ سارے حالات اس لیے ہوئے کیونکہ نوجوان نسل کو سیاستدانوں کے انتہائی پر تعیش لائف سٹائل سے مسئلہ تھا، ایک طرف ان کا طرز زندگی اور نظریہ دوسری طرف ہے۔
نوجوان نسل کا ماننا ہے کہ سیاستدانوں کا پرُ تعیش طرز زندگی دراصل کرپشن کو بڑھاوا دیتاہے، جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتاہے ، وہ کئی طرح کے سوالات اٹھا رہے تھے ۔