ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت، سی سی ڈی کوایک ہفتے کی مہلت

 خاتون کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت، سی سی ڈی کوایک ہفتے کی مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سی سی ڈی کو مغوی کی بازیابی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سائلہ سلمی بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں سائلہ نے اپنی 17 سالہ بیٹی مقدس کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔سماعت کے دوران ایس پی سی سی ڈی ناصر عباس پنجوتا، ڈی ایس پی سی سی ڈی میاں قدیر اور دیگر افسران اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ لا افسر نے عدالت کو بتایا کہ مغوی مقدس گھر میں ملازمہ تھی اور تھانہ ڈیفنس سی میں سنہ 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

نادرا کو مغوی کی تصویر بھی بھجوائی گئی ہے تاہم تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔چیف جسٹس نے سی سی ڈی کی جانب سے جمع کروائی گئی پیش رفت رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ درخواست گزار کے دیگر بچوں کے فیملی ریکارڈ کے متعلق استفسار کیا جس پر سی سی ڈی افسران تسلی بخش جواب نہ دے سکے ،عدالت نے سی سی ڈی کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مغوی کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer