شاہین آفریدی کا بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ کے بیٹے کیلئے تحفہ، مبارکباد بھی دی

شاہین آفریدی کا بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ کے بیٹے کیلئے تحفہ، مبارکباد بھی دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے ملاقات کی اور انہیں والد بننے پر مبارکباد دی۔

 قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ سے بچے کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ انہیں اس حوالے سے تحفہ بھی دیا۔ 

 پاکستان کرکٹ بورڈ ڈیجیٹل کی جانب سے اس سلسلے میں ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ 

شاہین آفریدی بھارتی بولر کو تحفہ پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ میری طرف سے شہزادے کیلئے تحفہ ہے۔ تحفہ قبول کرنے کے بعد جسپریت بمرا نے بھی گرم جوشی سے جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔