سری لنکا کیخلاف میچ میں باہر نسیم شاہ کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ویڈیو آگئی

Naseem Shah video viral
کیپشن: Naseem Shah video
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2022، گزشتہ روز ہونےو الے پاکستان اور سری لنکا کے مابین مقابلے میں قومی کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا ہوا، میچ میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نہیں شامل تھے، سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خوب شیئر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران جب نوجوان پیسر باؤنڈری پر کھلاڑیوں سے بات چیت کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے انکی طرف اپنے موبائل فون پھینکے جنہیں نسیم شاہ نے کیچ کرلیا۔اس میچ میں نسیم شاہ اور شاداب خان کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم شائقین کرکٹ نے افغانستان کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان پیسر کو شائقین نے خوب داد دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer