کسٹمز سروس میں ایک مرتبہ پھر بڑی اکھاڑ پچھاڑ

Custom Service Pakistan
کیپشن: Custom Service Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان کسٹمز سروس میں ایک مرتبہ پھر بڑی اکھاڑ پچھاڑ ، کسٹمز سروس کے گریڈ 17تا 20کے 109 افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لاء زہرہ حیدر کا تبادلہ،کلکٹر کسٹمز اپیلز تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی پی آر مونا اسلم کا تبادلہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی او سی او تعینات کردیاگیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ مہرین نسیم کا تبادلہ،ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ تعینات،ایڈیشنل کلکٹر چوہدری شفیق الرحمن کا ملتان سے سمبڑیال کلیکٹوریٹ تبادلہ کردیاگیا۔اس کے علاوہ سیکرٹری ایف بی آر صائمہ ایاز کا لاہور تبادلہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ تعینات کردیاگیا۔

ایڈیشنل کلکٹر ایڈجوڈیکیشن پیرزادہ محمد عمر قاسمی کا لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا۔سیکرٹری ایچ آرایم سی تعینات ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنید عثمان اکرم کا پی سی اے لاہور سے سمبڑیال کلیکٹوریٹ میں تبادلہ کردیاگیا

جبکہ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز سید بابرعلی شاہ کا سمبڑیال سے کسٹمز اکیڈمی لاہور تبادلہ ہوا۔ سیکرٹری ایف بی آر فلک شیر کا کسٹمز اپریزمنٹ لاہور میں تبادلہ کیاگیا۔ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انیقہ افضل کا کسٹمز انفورسمنٹ سے کسٹمز اکیڈمی میں تبادلہ کیاگیا۔