اگلے 24 گھنٹے اہم،عمر شریف کی اہلیہ کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل  

Umer Sharif
کیپشن: Umer Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی شریک حیات  زرین عمر  نے کہا ہے کہ  عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ عمر شریف کے فیس بک اکاؤنٹ پر  انہوں نے مداحوں سے اداکار کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ان کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں کو اداکار کی صحت  سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ  عمر شریف کے لیےاگلے 24 گھنٹےبہت اہم ہیں برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں۔

 لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکار  عمر شریف کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف کامیڈین کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز  نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکہ میں ہوسکتا ہے ۔ عمر شریف نے کہا کہ  میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے شوکت خانم اسپتال کے لیے  عمران خان کی مدد کی۔