خاتون سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیاتی، توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

خاتون سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیاتی، توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: لاہور میں ڈاکوؤں کے موٹروے پر بچوں کے سامنے ماں کو اجتماعی زیادتی بنانے کے خلاف توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع ، توجہ دلاﺅ نوٹس مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروایا۔

 

تفصیلات کے مطابق نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ لاہور میں ڈاکوؤں ں نے موٹروے پربچوں کے سامنے ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھی، خاتون کے مطابق گجرپورہ کے قریب گاڑی میں پٹرول ختم ہوا تو گاڑی سڑک کنارے کھڑی کی، اسی دوران ڈاکوآگئے۔

متن میں کہا گیا کہ ڈاکولوٹ مار کے بعد زبردستی جنگل میں لے گئے اور بچوں کے سامنے زیادتی کرتے رہے، ملزمان جاتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقدی، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین کر فرار ہوگئے، خاتون نے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا توجواب ملا ابھی یہاں پربیٹ لگائی نہیں گئی۔

 

 متن میں کہا گیا کہ ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود موٹروے پولیس نہ پہنچی متن لاہور پولیس اور موٹروے پولیس کے درمیان حدود کا تنازع پیدا ہوگیا، میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی، اس کیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔ 

 دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے، عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،ملزمان قانون کے تحت قرارواقعی سزا کے حقدار  ہیں،  متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، کیس میں قانون کے مطابق   انصاف ہوتا ہوا نظر آئےگا۔

Shazia Bashir

Content Writer