وزیراعلیٰ پنجاب کا سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے شہر کا فضائی دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے شہر کا فضائی دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کا فضائی دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کا فضائی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں شہر کے مختلف علاقوں میں یوم عاشور پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات دیکھے۔ وزیراعلی نے جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کابھی معائنہ کیا۔

 وزیر اعلی نے اندرون شہر، کربلا گامے شاہ، انارکلی، اسلام پورہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ سردار عثمان بزادر کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔