ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبہ بھر کے 355 کالجز  کوسولر پر منتقل کر نے کا فیصلہ

لاہور سمیت صوبہ بھر کے 355 کالجز  کوسولر پر منتقل کر نے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے 355 کالجز کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 29 کروڑ روپے کی لاگت سے3سال میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پر محکمہ توانائی عملدرآمد کرے گا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 47 کالجز، دوسرے مرحلے میں 155 اور تیسرے مرحلے میں باقی تمام کالجز کو سولر نظام سے منسلک کیا جائے گا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ توانائی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت کالجز کو بجلی کے بلوں کی مد میں ملنے والے فنڈز سولر سسٹم کی تنصیب کے اخراجات کے طور پر محکمہ انرجی کو منتقل کیے جائیں گے, دن کے اوقات میں کالجز اپنی ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں گے جبکہ اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائے گی۔

ایم او یو  کی  تقریب محکمہ ہائر ایجوکیشن میں منعقد ہوئی، جس میں وزیرتعلیم راناسکندرحیات،سیکرٹری ایچ ای ڈی غلام فرید،ڈی پی کالجزڈاکٹرانصرسمیت دیگر اہم شخصیات نےشرکت کی۔