ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب، وکلاء کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی

پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب، وکلاء کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب، وکلاء کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی, لائرز یونٹی الائنس نے متعدد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا.

پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آتے ہی امیدواروں کی انتخابی مہم میں زبردست تیزی آ گئی ہے۔ وکلاء گروپس اور الائنسز کی جانب سے مختلف امیدواروں کی حمایت کے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسی سلسلے میں لائرز یونٹی الائنس کے زیرِ اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس میں پنجاب بار کونسل کے متعدد امیدواروں کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔تقریب میں لائرز یونٹی الائنس نے امیدوار پنجاب بار کونسل مظہر محمود بھٹی، ملک مقصود کھوکھر، عرفان صادق تارڑ، سمیرا حسین، روبینہ سلہری اور میاں یاسر صدیق کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا،تقریب میں شریک وکلاء نے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے مکمل ووٹ اور سپورٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں ایڈووکیٹ ملک احسن اشرف کھوکھر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر نمایاں شخصیات میں ایڈووکیٹ احسن بھون، نوال آصف، کامران سعید، ایڈووکیٹ عبدالرحمان کھوکھر، میثم سیال عباس، حمزہ افتخار گجر، عمر عامر، رانا اویس، صہیب قریشی، طہ تنویر اور شاہزیب خان سمیت متعدد وکلاء شریک ہوئے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے کہا کہ لائرز یونٹی الائنس کے امیدوار وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور بارز کی بہتری کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer