ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بھارتی باڈی بلڈر اور معروف اداکار ورندر سنگھ گھومن انتقال کر گئے

  بھارتی باڈی بلڈر اور معروف اداکار ورندر سنگھ گھومن انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی باڈی بلڈر اور اداکار ورندر سنگھ گھومن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی خبر نے نہ صرف فٹنس کی دنیا بلکہ فلم انڈسٹری کو بھی غمگین کر دیا ہے۔

ورندر سنگھ گھومن اپنی طاقتور جسامت، محنت اور باڈی بلڈنگ کے میدان میں شاندار کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں مشہور تھے۔ وہ ان چند باڈی بلڈرز میں سے ایک تھے جنہوں نے بغیر اسٹیرائیڈز کے قدرتی طور پر اپنی جسمانی طاقت سے نام بنایا۔

انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، جن میں ’ٹائیگر 3‘، ’مرجاواں‘ اور ’کبڈی ونس اگین‘ شامل ہیں۔ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں ان کی موجودگی نے انہیں بالی ووڈ کے مداحوں میں بھی پہچان دلائی۔

ذرائع کے مطابق، ورندر سنگھ گھومن کو امرتسر میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کر گئے۔ ان کی اچانک موت پر فٹنس انڈسٹری کے کھلاڑیوں، مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ورندر گھومن نے اپنی زندگی میں فٹنس کو ایک مشن کے طور پر اپنایا اور نوجوانوں کو صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کی ترغیب دی۔