ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

صوبہ پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں دس روز کے لئے دفعہ 144 نافذکردی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کردی ۔

دفعہ 144 کا نفاذ  عوامی مقامات ، گلی ، محلوں اور کھلےمیدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے ہوگا۔ 

نماز ،شادی ، جنازہ ، دفاتر اور عدالتوں اطلاق نہیں ہوگا،صوبہ بھرمیں  اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔

عوامی  اجتماعات اور لاوڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔