ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی 10روپے فی یونٹ ہوگی؛ وزیراعظم کے بڑے فیصلے

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے تھر کول بلاک2سندھ اینگرو کول مائن کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا،شہباز شریف نے کہا منصوبے سے ہمارے زرمبادلہ کی خطیر رقم بچ جائے گی،100فیصد تھرکول سپلائی کیا جائے تو بلین ڈالرز بچ جائیں گے.

وزیراعظم شہباز شریف افتتاح کے بعد ایک بیان میں کہناتھا کہ پاور پراجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ کر2640 میگا واٹ ہوجائے گی،آئندہ سال تک تھر کے کوئلے سے ملکی معیشت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا،تھر میں ایک وقت تھا زندگی گزارنے کے آثار نہیں تھے،آج یہاں سے بجلی کی پیداوار ہوتی ہے،تھرمیں بہترین معیار کے پلانٹ اور بوائلر ہیں ، یہاں آلودگی نہیں،منصوبے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا،منصوبے سے ہمارے زرمبادلہ کی خطیر رقم بچ جائے گی،100فیصد تھرکول سپلائی کیا جائے تو بلین ڈالرز بچ جائیں گے.

شاہد خاقان، مصدق، احسن، فواد حسن فواد بھی مل کر پالیسی بنائیں،تھر میں 175 بلین ٹن کوئلہ ہے، جس سے گیس بناسکتے ہیں،تیل کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، تھرکول کو تیل اور ڈیزل میں کنورٹ کریں،خواتین ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی ،یہاں ہزاروں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے اسلام آبادمیں اجلاس طلب کروں گا،اجلاس میں توانائی ،گیس اور دیگر منصبوں پر اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کریں گے،گیس ہماری استطاعت سے باہر ہے، ابھی تک اس کانتظام نہیں ہوسکا،6ماہ میں 24ارب ڈالر توانائی پر خرچ کرچکے ہیں۔

کوئلے کی ترسیل کے لیے ہمیں مل کرریلوے کا نظام بھی بہتر کرنا ہوگا ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کچھ گھنٹے میں حکمت عملی تیار کی ہے،تھرمیں پید اہونے والی بجلی 10روپے یونٹ ہوگی ،تھرکول ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،تھرکول پاکستان کا گیم چینجز ہوگا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer