سابق وزیراعظم عمران خان سٹیج پر بیٹھے آبدیدہ ہوگئے؛ ویڈیو وائرل

Imran Khan Crying video viral
کیپشن: Imran Khan Crying
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) سابق وزیراعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو آبدیدہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی ویڈیو سامنےآئی جس میں ان کو آبدیدہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، وائرل ویڈیو میں عمران خان پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے ہیں،  گلوکاری کو خیرباد کہنے والےنجم شیراز کو نعت پڑھتے سنا جاسکتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف  اور دیگر توجہ سے نجم شیراز کی نعت کو سن رہے ہیں، نجم شیراز کی نعت سنتے ہوئے عمران خان آبدیدہ ہوگئے۔

انسٹاگرام پر بنے ' imrankhan.is.life' اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا جس کے کیپشن میں لکھا کہ' عمران خان کو پہلی بار اسے اس طرح روتے دیکھا،وہ ایسی پاکیزہ روح ہے ان کی اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ناقابل بیان ہے،میں خود کو  اسے بار بار دیکھنے سےنہیں روک سکتا۔

 
 

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer