ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Islamabad High Court
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ انکوائری روکنے کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکا جائے، چھاپے غیر قانونی ہیں، گرفتاریوں سے روکا جائے۔ درخواست کے مطابق حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جو قانون کے مطابق تھے۔

عطیات وصولی کا معاملہ دیکھنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔اس سے پہلے 27 ستمبر کو پشاور ہائی کورٹ اسد قیصر کی درخواست مسترد کرکے ایف آئی اے کو انکوائری جاری رکھنے کا حکم دے چکی ہے۔