( راؤ دلشاد حسین ) شہر میں کورونا وائرس کیسز میں روزانہ اضافہ پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا تشویش کا اظہار، ڈی سی لاہور کا شہر میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرانے والے تعلیمی اداروں اور ریسٹورنٹس کو پندرہ روز کے لیے بند کرنے کا عندیہ دی دیا۔
لوئر مال:شہر میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹس، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا کا مرکز بن گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد سخت فیصلوں کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو پندرہ روز تک سیل کا عندیہ دے دیا۔
شہر کے میگا سٹورز، مارکیٹس اور سویٹ بیکرز کے نام بھی شامل ہیں، جن علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوگا ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی آپشن کو استعمال کیا جائے گا۔ گزشتہ 14 روز میں 686 افراد کورونا کا شکار ہوئے شہر میں 14 دنوں میں 04 اموات ہوئیں۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ شہر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سختی کی جائے گی۔ عوامی مقامات، شادی ہالز اور شاپنگ مالز میں ماسک، سینیٹائزر اور سماجی فاصلہ نہ ہونے پر اس کو سیل کر دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ رات شادی ہالز اور بیکرز کو سیل کرنا شروع کر دیا ہے۔
شہر کی تمام تحصیلوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں آج رات اور کل سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔