ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہورنے بھی ن لیگ کو جھٹکا دیدیا

سی سی پی او لاہورنے بھی ن لیگ کو جھٹکا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)مسلم لیگ ن کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا احتساب عدالت کے بعد نیب دفتر کے باہر احتجاج میں شامل گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرنے کے لئےسی سی پی او نے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صادحبزادیمریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر نیب انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی کی مدد سے احتجاج میں شامل گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کیا۔

نشاندہی کے بعدسی سی پی او نے گاڑیوں کو پکڑنے کے احکامات دیئے۔پولیس نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے چالیس سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا تھا۔ مقدمہ کی تفتیش کرنے والے افسران نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں   شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے لئے اشتہارات عدالتی احاطے ، ملزم کی پاکستان اور بیرون ملک رہائشگاہوں پر چسپاں کر دیئے، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے لئے اشتہار جاری کیا۔

عدالتی اشتہار میں بیان کیا گیا کہ ملزم سلمان شہباز ٹرائل کا سامنا کرنے کے لئےجان بوجھ کر روپوش ہے،ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت ملزم سلمان شہباز کے اشتہار جاری کئے گئے ہیں ،ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے،ملزم سلمان شہباز کے پاکستان اور بیرون ملک رہائش گاہ پر اشتہارات چسپاں کئے جائیں۔

گزشتہ روز شہباز شریف کی اہلیہ سمیت دس افراد کے نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کردیے گئے۔ تمام افراد منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور دو بیٹیوں سمیت 10 افراد پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer