ٹک ٹاک بند ہونےپر جنت مرزا کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا

ٹک ٹاک بند ہونےپر جنت مرزا کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ٹک ٹاک بندہونے پرفیصل آبادکی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا بھی میدان میں آگئیں۔ ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مستقل طور پر ٹک ٹاک کو بند کرنا مناسب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹک ٹاک پر 1 کروڈ فالوورزحاصل کرنے والی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک کے بند ہونے پر ایک بیان میں کہا کہ عوام میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،اس ایپ کے ذریعے کئی افراد نے اپنے ٹیلنٹ کا اظہار اس ایپ کے ذریعے کیا، ٹک ٹاک کئی لوگوں کا ذریعہ روزگار بھی ہے۔ جنت مرزا نے ٹک ٹاک کو سخت قواعد و ضوابط کے ساتھ جاری رہنے کی تجویز پیش کی۔

ٹک ٹاک سٹار نے اس بات کو اعتراف کیا کہ اس ایپ میں  نفرت انگیز مواد پھیلانے جیسی سرگرمیوں کےلیے بھی استعمال کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل اپیلیکیشن ٹک ٹاک پر نامناسب مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔ ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے مختلف حلقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر نامناسب مواد کے حوالے سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں جس پر پی ٹی اے نے ٹک ٹک پر پابندی عائد کی گئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی انتظامیہ نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو متنازع اور غیرمناسب مواد ہٹانے کے لیے متعدد بار کہا اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں اور اس حوالے سے ایپ انتظامیہ کو وقت بھی دیا گیا تاہم وہ ہمیں مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ’ ٹک ٹاک کو متنازع مواد ہٹانے کے حوالے سے آخری وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم وہ ہماری ہدایات پر عمل کرنے میں مکمل ناکام رہے جس کے باعث ہم یہ قدم اٹھایا گیا۔پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیاتھا۔

ایپ کی جانب سے غیرمناسب مواد ہٹائے جانے اور ہماری ہدایات پر عمل کرنے کی صورت میں اس فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو ملک بھر میں مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن کو غیر معینہ مدت تک بند کیا گیا ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer