ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 40 پوسٹ آفسز کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

لاہور کے 40 پوسٹ آفسز کو ماڈل بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او (حسن علی) عالمی یوم ڈاک کی مناسبت سے جی پی او لاہور میں تقریب کا اہتمام، پاکستان پوسٹ کے افسر و ملازمین کی شرکت، پاکستان پوسٹ کو 1جنوری2021ء تک جدید ٹیکنالوجی سیلیس کرنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

جی پی او میں عالمی یوم ڈاک کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پوسٹ ماسٹر جنرل خالد رانجھا، پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب خواجہ عمران سمیت پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،خالد رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کو نجی شعبے کے تعاون سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لا رہے ہیں، پاکستان پوسٹ کو 1 جنوری 2021ء تک جدید خطوط پراستوار کر لیا جائے گا۔

خالد رانجھا کا کہنا تھا کہ آج بھی بہت سے لوگ اپنے خطوط اور دیگر اشیا کی ترسیل کیلئے پاکستان پوسٹ کا استعمال کرتے ہیں جن کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پی ایم جی وسطی پنجاب خواجہ عمران کا کہنا تھا کہ لاہور کے 40 پوسٹ آفس ماڈل بنانے جا رہے ہیں، دستیاب وسائل دستیاب میں رہ کر پاکستان پوسٹ کوآگے بڑھا رہے ہیں۔

 خواجہ عمران کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کے ملازمین کو صارفین کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی ہیں، تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستان پوسٹ کے ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ (Pakistan Post) ایک ریاستی کار اہم ادارہ ہے جو پاکستان میں عوامی خدمات کے لیے ڈاک کا نظام فراہم کرتا ہے۔ یہ ملک میں سب سے بڑا ڈاک کا خدماتی نظام ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ملک بھر میں 10 ہزار 496 دفاتر موجود ہیں، جن میں سے زیادہ تر پاکستان کے 5 بڑے شہروں سے باہر واقع ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس میں ملک کیلئے مالی شمولیت میں اضافے کی کافی صلاحیت ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer