ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی کارکردگی وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا چیلنج بن گئی

پنجاب حکومت کی کارکردگی وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا چیلنج بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کی کارکردگی وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا چیلنج بن گئی،  36 وزراء میں سے صرف 3 وزراء نے اپنی کارکردگی رپورٹس مرتب کیں۔  

پنجاب کابینہ کے اراکین کی جانب سے ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش نہ کر نے پر وزیراعظم کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ 36 وزراء میں سے صرف 3 وزراء نے اپنی کارکردگی رپورٹس مرتب کیں، 30 سے زائد وزراء اپنی کارکردگی رپورٹ بنا ہی نہیں سکے،کابینہ کارکردگی پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بھی پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن وزراء کی رپورٹس نہ آنے پر پریس کانفرنس بھی ملتوی کرنا پڑی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی واضح ہدایات کے باوجود پنجاب کابینہ کے متعدد وزراء اپنی ایک سالہ کارکردگی میڈیا کے سامنے پیش نہیں کرسکی، صوبائی وزیر ہاؤسنگ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات، صوبائی وزیر آبپاشی، صوبائی وزیر خزانہ، صوبائی وزیر ایکسائز بھی اپنی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش نہیں کر سکے۔

صوبائی وزیر بہبود آبادی، صوبائی وزیر محنت، صوبائی وزیر سپورٹس، سیاحت، صوبائی وزیر اقلیتی امور نے بھی ابھی تک میڈیا بریفنگ نہیں دی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، صوبائی وزیر زکوۃ وعشر، صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ نے بھی ابھی تک میڈیا بریفنگ نہیں دی۔

Sughra Afzal

Content Writer