پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کیجانب سے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد

پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کیجانب سے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان: فلیٹیز ہوٹل میں پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہارٹ ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

 تفصیلات کے مطابق تقریب میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سمیت پاکستان کے معروف کھلاڑی مصباح الحق، انضمام الحق، سعید اجمل، احمد شہزاد، مشتاق احمد اور سہیل تنویر نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان چلڈرن ہارٹ ہسپتال پراجیکٹ پر ایک ارب 64 کروڑ لاگت آئے گی، اور ہسپتال تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر  صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بچوں کیلئے دل کا ہسپتال بنانا خوش آئن ہے۔

تقریب کے پہلے سیشن میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی وجوہات اور بچوں کے امراض قلب سے چھٹکارا پانے  پر روشنی ڈالی گئی۔ جبکہ دوسرے سیشن میں مصباح الحق، انضمام الحق اور مشتاق احمد نے دل کھول کر اس نیک کام میں حصہ ڈالنے کی تلقین کی، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے اس کام کے قابل سمجھا گیا، ہماری کوشش ہو گی کہ اس پراجیکٹ کو جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔ 

سی ای او پاکستان ہارٹ چلڈرن فاؤنڈیشن فرحان کا کہنا تھا کہ چھوٹی سی کاوش سے اس پراجیکٹ کو کامیاب بنایا جائے گا، اور ریمورٹ ایریا کو بھی ٹارگٹ کیا جائے گا۔ پاکستان ہارٹ فاؤنڈیشن اب تک ایک ہزار سے زائد مستحق بچوں کو بہترین علاج فراہم کر چکا ہے۔                                

Shazia Bashir

Content Writer