ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر تعلیم کےحلقہ کےبچےمعیاری تعلیم سےمحروم

صوبائی وزیر تعلیم کےحلقہ کےبچےمعیاری تعلیم سےمحروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے حلقہ کے سکولوں میں اساتذہ کی قلت، اساتذہ کی کمی سے بچوں کے 40 پریڈ خالی جانے لگے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے حلقہ  کے سکولوں میں بچوں کو پڑھانے کیلئے اساتذہ کی کمی  رونما ہو ئی ہے جس کی وجہ سے بچوں کو معیاری تعلیم نہیں مل رہی ، اساتذہ کی قلت سے 5 کلاسسز کو پڑھانے کیلئے اساتذہ موجود نہیں ہیں، سکول کے پرائمری سیکشن میں 500 اور ایلیمنٹری سیکشن میں 205 بچے زیر تعلیم ہیں، ممبر سکول کونسل راجہ محمودکا کہنا  تھاکہ بچوں کو پڑھانے کیلئے 4 پرائمری اور 4 ایلیمنٹری اساتذہ کی ضرورت ہے۔

 دوسری جانب سکول انتظامیہ کا کہنا تھا  کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو اساتذہ کی کمی بارے متعدد بار آگاہ کیا،5 سال سے نئی ریکروٹمنٹ کا بہانہ لگا کر اساتذہ فراہم نہیں کیے جاتے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer