ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹنگ، فیلڈنگ، باولنگ تینوں ڈیپارٹمنٹس پر فوکس کیا ہوا ہے؛ شاہین آفریدی

بیٹنگ، فیلڈنگ، باولنگ تینوں ڈیپارٹمنٹس پر فوکس کیا ہوا ہے؛ شاہین آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فاسٹ باؤلر اور ون ڈے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بیٹنگ، فیلڈنگ، باولنگ تینوں ڈیپارٹمنٹس پر فوکس کیا ہوا ہے، رضوان، بابر، فخر ،صائم، شاہین کا ہی ذمہ داری لینے کا صرف کام نہیں ، ذمہ داری تمام کھلاڑیوں کو لینی پڑے گی۔ 

ان خیالات کا اظہار شاہین آفریدی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ سیریز جیتنے پر خوشی ہوئی، تاریخ بنی، پہلی بار ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم ایک روزہ  سیریز جیتے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو معلوم ہے کن غلطیوں پر کام کرنا ہے، غلطیوں پر آپس میں بات کرتےہیں۔ 

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا، کیچ ڈراپ کرنا کھیل کا حصہ ہوتا ہے، فیلڈنگ گزشتہ کچھ عرصے سے بہتر ہوئی ہے۔ رضوان 2023 سے اب تک سب سے زیادہ ایک روزہ فارمیٹ میں رنز کررہےہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو کھلاڑی فارم میں نہیں اس کو سپورٹ کرنے کی ترجیح ہے۔ 

ساؤتھ افریقہ کے خلاف اسکواڈ ہی کھیل رہاہے لیکن سب کو موقع دینا ہے، پاکستان نے بینچ اسٹریتھ کو مضبوط کرناہے۔ عموماً بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کو انجریز کا سامنا کرنا پڑ جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کو سیلیکشن میں شامل ہونا چاہیے ، سیلیکشن کمیٹی پندرہ کا اسکواڈ بناتاہےلیکن کپتان کی رائے ضروری ہوتی۔ 

شاہین آفریدی نے کہا کہ حسن نواز کا بیٹاہوا، کافی وقت سے فیملی کے ساتھ ٹائم نہیں گزارا تھا، اس لیے اسکواڈ سے ریلیز کیا، حسن نواز کو باہر کرنے کا مطلب پلان سے باہر کردینا نہیں ہے، حسن نواز اپنی بیٹنگ پوزیشن پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، حسن نواز جس نمبر پر کھیلتے ہیں اس پر فی الحال بیٹرز پرفارمینس دےرہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب پہلی بار کپتان بناتھا تو بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے رابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سے کیوں ہٹایاگیا؟ اس پر بات نہیں کروں گا۔ 

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ رضوان اچجے انسان ہیں،  رضوان کو سب سے پہلے بتایاکہ میں کپتان بن رہاہوں، آپکی کیا رائے ہے، رضوان نے خودکپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیاتھا، رضوان کےساتھ مشورےکےبعد کپتانی قبول کی۔ مجھے جس سے مشورہ لینا ہوتاہے میں لیتاہوں، ایسا نہیں کہ صرف سابق کپتانوں سے ہی مشورہ لیتاہوں۔  انہوں نے کہا کہ بابراعظم ضرور پرفارمینس اور سینچری کے ساتھ واپسی کریں گے۔