ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے لاکھوں اساتذہ پریشان ؛کنوینس الاونس واپس جمع کروانے کا حکم

پنجاب بھر کے لاکھوں اساتذہ پریشان ؛کنوینس الاونس واپس جمع کروانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب بھر کے لاکھوں اساتذہ پریشان ہوگئے ، اساتذہ کوکوروناکی چھٹیوں میں ملنے والا کنوینس الاونس واپس جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا ۔ 
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول سربراہان کو ہدایات جاری کر دیں،سکول سربراہوں  کو ہدایت دی کہ  اساتذہ سے فوری کنوینس الاونس لیکر واپس جمع کروائیں۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کیجائےگی۔
 ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کرونا کی چھٹیوں میں اساتذہ کو کنوینس الاونس ملتارہا ۔محکمہ خزانہ نے چھٹیوں میں اساتذہ کی تنخواہ سے کنوینس الاؤنس نہیں کاٹاتھا۔ملنے والا کنوینس الاؤنس ہر صورت واپس کرنا ہوگا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ادا شدہ کنوینس الاؤنس واپس لینا ناانصافی ہے،فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔ کم از کم چار برس پرانے کنوینس الاونس  کو واپس لینا  اساتذہ پر معاشی دباؤ بنے گا ۔ مہنگائی کے دور میں اساتذہ سے  کنوینس الاونس واپس لینا ظلم  ہے ۔