ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی  

موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کے سائے،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے تاہم اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے، مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند رہنے کی توقع ہے۔

 سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔

 آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی اسموگ چھائی رہی۔

 شہرقائد میں موسم خشک، خنک اور سمندری ہوائیں بند ہو گئیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں دن بھر موسم گرم و خشک رہنے کا امکان  ہے جبکہ رات اور صبح میں موسم سرد، دن میں گرم رہنے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔