سٹی42 : 25 مئی کو لانگ مارچ کےدوران پولیس تشدد کا معاملہ پر جسٹس انوارالحق پنوں نےدرخواست جسٹس شاہد کریم کی عدالت بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق جسٹس انوار الحق نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست کی سماعت کی جس میں وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے شق وار جواب کی جگہ صرف رپورٹ جمع کروائی گئی جبکہ درخواست گزارکےوکیل نے کہا دونوں حکومتوں کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
اسی نوعیت کا معاملہ جسٹس شاہد کریم کے روبرو زیر سماعت ہےاور یہ درخواست بھی سماعت کیلئے جسٹس شاہد کریم کو بھجوادی جائے گی۔عدالت نے استدعا منظور کرلی ہے ۔ عدالت سےتشدد میں ملوث پولیس والوں کیخلاف کارروائی کیلئےجوڈیشل انکوائری کرنےاور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دینےکی استدعابھی کی گئی ہے۔