(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ کے بارے میں گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ان میں علیحدگی ہوگئی تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی تھیں اس حوالے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ کا کوئی بیان موقف سامنے نہیں آیا، گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی جس سے ظاہر ہوتا ہےہائی پروفائل جوڑے کے درمیان ازدواجی پریشانی ہے, ثانیہ نے لکھا تھا وہ زندگی کے مشکل ترین دنوں کے لمحات ۔
بھارتی میڈیا نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔ شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے دنوں دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔