مغلپورہ؛ موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ سے جوان لڑکی کے قتل میں نیا موڑ

Unknown Women murder
کیپشن: murder
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)مغلپورہ تھانے کی حدود سے جواں سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ، پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تاحال پوسٹمارٹم ہو سکا اور نہ ہی لاش کی شناخت ہوسکی ۔

پولیس نے مغلپورہ تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تو درج کر لیا،لیکن دو دن گزرنے کے باوجود تاحال مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس تحقیقات کے مطابق 20 سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔ مقتولہ کی لاش دو روز قبل مغلپورہ کے علاقے سے ملی تھی۔  نامعلوم ملزمان لڑکی کی لاش مغلپورہ کے علاقے میں نالے کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے سوموار کے روز مغلپورہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں تھیں ۔

 پولیس کے مطابق واقعہ مغلپورہ کے علاقہ درس بڑے میاں کے قریب پیش آیا تھا۔ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے راہ گیر لڑکی کو قتل کیا۔

لڑکی کی عمر 22 سے 25 سال کے درمیان ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جائے وقوعہ سے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مقتولہ کی شناخت اور واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer