پنجاب حکومت نے لاہور کے باسیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Azadi chawk
کیپشن: Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت لاہور کی ڈیڑھ کروڑ آبادی میں سے مزید 18 لاکھ افراد کو نجی و سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولیات کے لیے یونیورسل ہیلتھ کارڈ فراہم کرے گی ۔
 نجی و سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کو مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ سال یونیورسل ہیلتھ کارڈ کا پروگرام شروع کیا جائے گا جس میں لاہور کی ڈیڑھ کروڑ آبادی میں سے 18 لاکھ گھرانوں کو یونیورسل کارڈ دئیے جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور میں اس سے قبل صحت سہولت کارڈ کے تحت 5 لاکھ سے زائد افراد رجسڑڈ ہو چکے ہیں جبکہ مزید 18 لاکھ افراد کی نشاہدہی اور تصدیق کے لیے نادرا سے مدد لی جارہی ہے، اس سلسلے میں نادرا کے ساتھ ورکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں مجموعی طور 24 لاکھ افراد کو یونیورسل ہیلتھ کارڈ کی مدد سے علاج معالجے کی سہولیات ملیں گی ۔

 نادرا 18 لاکھ افراد کی تصدیق شدہ فہرست محکمہ صحت کو بھیجے گا ۔ فہرست کو مد نظر رکھتے ہوئے تصدیق کے بعد مزید 18 لاکھ افراد کو ہیلتھ انشورنس کارڈ مل سکے گا ۔پنجاب حکومت لاہور اور صوبہ بھر میں آئندہ تین سالوں میں 332 ارب روپے کی رقم یونیورسل ہیلتھ کارڈ کی فراہمی پر خرچ کرے گی تاکہ متوسط طبقے کو شہر کے بڑے ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ میسر ہوسکے۔