پی آئی اے نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز  ( پی آئی اے)  نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا ، پالیسی کے تحت لاہور سے سعودی عرب کا اکانومی کلاس ریٹرن ٹکٹ 96 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے کیلئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا، عمرہ پالیسی کا اطلاق 31 دسمبر 2020  تک رہے گا، لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس  96 ہزار  روپے ہوگا، جبکہ کراچی سے اکانومی کلاس کا  ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس   91 ہزار  روپے ہوگا،  جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کس ہوگی  جبکہ ایگزیکٹو اکانومی کیلئے بیگیج  الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام  مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیر خوار  کی مد میں 10 کلو گرام بیگیج الاؤنس کی اجازت  ہوگی۔  

پالیسی کے مطابق مسافروں کو 5 لٹر آب زم زم  سامان کیساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی  ہوگی،  پی  آئی اے نے گروپ بکنگ بھی  شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا، تمام مسافروں کو سفر  سے کم از کم  7 دن قبل  ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔

 خیال رہے کہ سعودی حکام نے غیر ملکی عمرہ زائرین  کو رواں برس یکم نومبر سے سعودی عرب آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ گزشتہ روز سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے 8 ماہ بعد مسجد نبوی میں نماز ادا کی،مسجد نبوی کی انتظامیہ نے تمام نمازیوں اور عمرہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی مؤثر انتظامات  کئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer