ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارعثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

اداکارعثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی )اداکار عثمان مختار کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت مند ہوگئے ۔

اس حوالے سے عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور آپ کی نیک خواہشات سے میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے ۔

عثمان مختار نے دعاوں کے لیے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہدایت کی کہ براہ کرم گھروں میں رہیں ، سلامت اور صحت مند رہیں ۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ہم بلاضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں گے تو اس سے ناصرف ہ میں فائدہ ہوگا بلکہ ہم اپنے اردگرد موجود دوسرے لوگوں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھ سکیں گے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer