میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کو ایک بار پھر تشویشناک قرار دے دیا

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کو ایک بار پھر تشویشناک قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) سرکاری میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کو مزید تشویشناک قرار دے دیا، علاج صرف بیرون ملک میسر ہونے کی بھی تصدیق کر دی، اتوار کی شام بلائے گئے بورڈ کے اجلاس کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بهجوا دی گئی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر حکومت نے اتوار کی شام پھر سرکاری میڈیکل بورڈ کا سمز میں ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ میڈیکل بورڈ کو میاں نواز شریف کی تازہ ترین بلڈ رپورٹس بھی پیش کی گئیں، میڈیکل بورڈ نے ایک بار پھر نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومت کو رپورٹ ارسال کر دی۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کا عارضہ سنگین صورت اختیار کر رہا ہے جو علاج میں تاخیر کے باعث جاں لیوا ہوسکتا ہے۔ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ نواز شریف کا علاج ملک میں نہیں ہوسکتا یہ سہولت صرف بیرون ملک دستیاب ہے۔

سرکاری میڈیکل بورڈ نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بتدریج گر رہے ہیں اور ان کو بہتر بنانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔