تبدیلی حکومت کا نیا کارنامہ، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

تبدیلی حکومت کا نیا کارنامہ، سب کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: City42 -PTI Govt, LDA, PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب/ عثمان علیم) تبدیلی حکومت کا نیا کارنامہ، مسافر خانوں کے منصوبے کا ٹینڈر کھلنے سے قبل تعمیراتی کام شروع، ایل ڈی اے نے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹینڈر کھلنے سے قبل ہی کام نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجیحی منصوبے کیلئے پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافر خانوں کی تعمیر کے ٹینڈر کھلنے سے قبل ہی کام شروع کرادیا گیا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر کو اشتہار کے مطابق پندرہ نومبر کو کھلنا ہے اور منصوبے کے فنڈز کے ہیڈ کا تعین ہونا بھی باقی ہے۔ پیپرا قوانین کے مطابق کسی بھی سکیم اور منصوبے کے فنڈز کے تعین سے قبل ٹینڈر جاری نہیں کیا جاسکتا جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عجلت میں کام شروع کرا دیا۔ اس حوالے سے وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے انجینئرنگ ونگ سے فنڈز ایلوکیشن کی وضاحت طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق انجینئرنگ ونگ نے وائس چیئرمین کو فنڈز ایلوکیشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی جانب سے فنڈز دینے کا موقف پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق اکرم خان کمپنی، زوریز انجینئرنگ، لطیف اینڈ کمپنی کو کام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان آج بھاٹی چوک میں مسافر خانے کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔ دو کنال پر محیط مسافر خانہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی سی صالحہ سعید اور ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران نے موقع پر پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسافر خانہ دو کنال پر بنایا جا رہا ہے جس میں 300 لوگوں کی گنجائش موجود ہوگی۔

ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانچ مقامات پر مسافر خانوں کی تعمیر کی جا رہی ہے ۔ بھاٹی چوک مسافر خانے کے تعمیراتی کاموں کو آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے اے سی سٹی صفدر ورک کو اطراف میں صفائی ستھرائی اور پارکنگ ایریا بنانے کی ہدایات کی۔

Sughra Afzal

Content Writer