سٹی 42 : گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد گرمی سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اُٹھے۔
تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ۔
ڈسکہ شہر گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ۔ تیز آندھی کے باعث گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔
شکرگڑھ شہر اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ ٹھندی ہوائیں چلنے لگیں ، سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔