حیدر علی: مری میں کالے بادلوں کی گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے لگے، موسم نے خوشگوار رخ اختیار کر لیا۔
ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جس سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت کم سے کم 17 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بارش کے باعث موسم ٹھنڈا، سیاحتی مقامات پر رش بڑھنے کا امکان ہے۔
جدید موسمیاتی سسٹم نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔