ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر پاکستان کو جواب بھیج دیا

ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر پاکستان کو جواب بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر ایران کا جواب آگیا۔

 ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کی تازہ ترین تجاویز پر ایران کا جواب آج پاکستانی ثالث کے ذریعے ارسال کر دیا گیا،اس مرحلے پر خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ مذاکرات کا محور رہے گا،تجویز کے مطابق ابتدائی مذاکرات میں دشمنی ختم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متعدد بار کہا تھا کہ امریکی تجاویز کے بارے میں ایران کے مؤقف اور تحفظات جائزے کی تکمیل اور حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد بھیجے جائیں گے۔

  اسلام آباد میں الجزیرہ کے کمال حیدر نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی ردعمل کی تصدیق کر دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ انہیں امریکی تجویز پر ایرانی ردعمل ملا ہے  "اب پاکستان کو یہ موصول ہو گیا ہے، یہ دیکھنا اہم ہو گا کہ اس کے بارے میں امریکہ کو کب رابطہ کیا جاتا ہے، اور پھر واشنگٹن کی طرف سے ردعمل دیکھنا ہوگا۔